حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’کوئی ایسا شخص ہے جو مجھ سے پانچ چیزیں سیکھے اور پھر ان پر عمل کرے یا کسی ایسے شخص کو سکھائے جو ان پر عمل کرے؟ میں نے عرض کیا۔ ’’میں سیکھتا ہوں یارسول اللہ (ﷺ)۔ چنانچہ آپﷺ نے فرمایا: ’’حرام چیزوں سے اجتناب کرو، اس سے تم عابد ترین شخص بن جائوگے، اللہ کی تقسیم پر راضی رہو، اس سے تم لوگوں سے بے پروا ہو جائو گے، اپنے پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کرو، اس سے تم مومن بن جائو گے، لوگوں کے لیے بھی وہی چیز پسند کرو جو اپنے لیے (پسند) کرتے ہو، اس سے تم مسلمان ہو جائوگے، زیادہ مت ہنسو کیونکہ ہنسی کی زیادتی دل کو مُردہ کردیتی ہے۔ 2123 (جامع ترمذی )
کوئی ایسا شخص ہے جو مجھ سے یہ پانچ چیزیں سیکھ لے؟
- admin
- January 19, 2020
- Islamic Posts